ریاض.... جدہ میں فلکیاتی علوم کی انجمن نے واضح کیا ہے کہ1438ھ کے دوران سعودی عرب اور خطے کا آخری جزوی چاند گرہن 15ذی قعدہ پیر کو ہوگا۔ تاریخ مذکور میں کرہ ارض، چاند اور سورج ایک خط پر ہونگے۔ چاند اور سورج کے درمیان آنے والے ایام میں فاصلہ بڑھے گا۔چاند گرہن کی شروعات مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق رات 8بجکر 23منٹ پر ہوگی اور 9بجکر 20منٹ پر گرہن نقطہ عروج کو پہنچ جائیگا اور چاند کا 25فیصد حصہ نظروں سے اوجھل ہوگا۔10بجکر 18منٹ پر چاند گرہن کا سلسلہ ختم ہوگا۔