نئی دہلی۔۔۔۔جنتا دل (یو) کے رہنما کے سی تیاگی نے بدھ کو کہا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں گزار دی لیکن ایسے ریمارکس کبھی نہیں سنے جو راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو نے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کے خلاف پاس کئے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ میں غیر مہذب معاشرے میںرہ رہا ہوں۔ ان ریمارکس سےلالو کی مایوسی اور بے چارگی کا پتہ چلتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لالو نے کہا تھا کہ نتیش پلٹو رام ہیں اور وہ اپنا اصلی رنگ اب دکھائیں گے۔مجھے تو شروع سے ہی ان کے مشتبہ کردار کا علم تھا ۔نتیش وہ دن بھول گئے جب وہ کسی بھی سیاسی مذاکرے میں جانے سے پہلے مجھ سے آشیرواد لینے آتے تھے۔