ایڈونچر سے بھرپور’’ ڈیپ ‘‘کا ٹریلر ریلیز
ان دنوں ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں کئی اینیمیٹڈ فلمیں بن رہی ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم’’ ڈیپ‘‘ کا ٹریلر جاری ہوا ہے۔ جولیو سونجو کی ہدایتکاری میں بننےوالی ’’ڈیپ‘‘ ایڈونچر سے بھرپور ایک اینیمیٹڈ فلم ہے جو سمندرمیں رہنےوالی آبی حیات کی عکاسی کررہی ہے۔ ڈیپ کاٹائٹل کردار ایک چھوٹا سا آکٹوپس ہے جو اپنے خاندان سے جدا ہوجاتاہے اور دوستوں کےساتھ رہنے لگتاہے۔ گھر سے جدا ہوکر ڈیپ کو سمندر کے بارے میں نئی باتوں کا علم ہوتا ہے،وہ نئے مقامات دیکھتا ہے، اس میں اسے کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے۔ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم ہالی وڈ کےسینما گھروں میں25 اگست کو ریلیز کی جائےگی۔