پرینکا کی بریان ایڈمزکےساتھ سیلفیاں
بالی وڈ اداکارہ پرینکا کی مشہور پاپ گلوکار برین ایڈمزکےساتھ سیلفی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ یہ سیلفی پرینکا نے اپنی نئی ہالی وڈ فلم کے سیٹ پر لی ہیں۔ ان بلیک اینڈ وائٹ سیلفیز میں پرینکا اورگلوکار برین ایڈمزخواشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔واضح ہوکہ پرینکا پاپ گلوکارکےساتھ ایک نجی تنظیم ” ہیئر دی ورلڈ فاونڈیشن“ کو سپورٹ کررہی ہیں ۔یہ تنظیم سماعت سے محروم بچوں اور افراد کیلئے کام کرتی ہے۔ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔