Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کاسوشل میڈیا پر پھرمذاق

ممبئی:بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینکاچوپڑا کی نئی تصویر مذاق اور تنقید کا نشانہ بن گئی۔پرینکا اپنی نئی فوٹو میں عجیب و غریب روپ میں دکھائی دے رہی ہیں جس میں انھوں نے سفید رنگ کی وگ اور لال کلر کا ڈریس زیب تن کیا ہواہے۔ بتایا جارہاہے ہے کہ یہ پرینکا کا پرانا فوٹوشاٹ ہے جو 2015 کےدوران ان کے ایک پروگرام کی تشہیر کیلئے فیشن میگزین کیلئے کروایا تھا۔پرینکا کا اس گیٹ اپ میں فوٹو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔سوشل میڈیا صارفین مختلف انداز میں اس فوٹو پر اپنی رائے دے رہے ہیں ۔کچھ کا کہنا ہے کہ اس فوٹو اسٹائل میں پرینکا لیڈی گاگا کی کاپی کررہی ہیں جبکہ کوئی انہیںپرینکا کا نیا روپ قراردے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی پرینکا کی نیویارک فیشن ویک کی ایک تقریب میںبراون کوٹ والی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر مذاق بن چکی ہیں۔
 

شیئر: