ممبئی۔۔۔۔اداکارہ پرینکا چوپڑا کی فلموں کی پروڈیوسر مدھو چوپڑا نے کہا ہے کہ پرینکا نے چند ہفتے پہلے برلن میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران جو لباس پہنا تھا اس پر وزیر اعظم کو کوئی مسئلہ نہیں۔ مدھو نے کہا کہ ان دونوں کی ملاقات اس وقت لابی میں ہوئی تھی جب وہ بے واچ فلم پرموشن کیلئے جارہی تھیں۔ پرینکا نے وزیراعظم سے یہ نہیں کہا کہ مجھے ساڑی پہننے کیلئے2منٹ دیجئے۔انہوں نے کہا کہ پروٹوکول افسر نے بظاہر پرینکا سے کہا کہ وہ جو کچھ بھی پہنے ہوئی ہیں اس سے وزیر اعظم کو کوئی مسئلہ نہیں۔درحقیقت ہمیں پروٹوکول افسر کا ایک سرکاری خط ملا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کو کوئی اعتراض نہیں لیکن سوشل میڈیا پر بلا وجہ کی بحث شروع ہوگئی۔