Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 46نئے تاریخی مقامات دریافت

قاہرہ ....سعودی عرب کے صحراءالنفود میں پرانی جھیلیں اور 46نئے تاریخی مقامات دریافت ہوئے ہیں۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس دریافت کے بعد واضح کیا کہ سعودی صحراءسیکڑوں برس قبل سبزہ زاروں سے معمور تھا۔نئے آثارقدیمہ کی دریافت نے اس کی تصدیق کردی ہے۔لائف سائنس ویب سائٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آثار قدیمہ کے ماہرین کی برطانوی ٹیم کنگز کالج لندن نے مصنوعی سیاروں سے انتہائی اعلیٰ درجے کی تصاویر نیز فضائی تصاویر اور طبقات الارض کے نقشوں کی مدد سے مغربی صحراءالنفود میں قدیم جھیلیں اور 46نئے آثار قدیمہ دریافت کئے ہیں۔ان سے واضح ہو ا ہے کہ لاکھوں برس قبل کئی قبائل نے ترکِ مکانی کی تھی۔ یہ قبائل افریقہ سے نکل کر جزیرہ عرب پہنچے تھے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے یہاں انتہائی قدیم آلات بھی دریافت کئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ علاقہ 1.8ملین برس قبل متعدد قبائل کا مسکن تھا۔

شیئر: