Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے پی کے میں چھانگا مانگا سیاست نہیں چلے گی، عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ہمدردوں کو فوری طور پر عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ کو تنقید کا نشانہ بنانے سے روک دیا۔ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ تمام پی ٹی آئی کے حامیوںسے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عائشہ گلالئی کی بہن کو نشانہ نہ بنائیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل قرار دلوانے اورمیرے خلاف داغدار مہم چلانے میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن) وہ سب کررہی ہے جو وہ کرنا جانتی ہے۔اپنے ضمیر کو فروخت کرنے والوں کو بے نقاب ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ انہوں نے الزام لگایا کے پی کے حکومت گرانے کے لئے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یقین رکھیں کہ پی ٹی آئی جواب میں ایسی پیشکش نہیں کرے گی۔چھانگا مانگا کی سیاست نہیں چلے گی۔

 

شیئر: