Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،امیر مقام

اسلام آباد..مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے تحریک انصاف کے الزامات پر 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی تاہم رکن اسمبلی کی پریس کانفرنس کے بعد چند منٹ کے لئے فون پر بات ہوئی تھی۔ گلالئی نے سچائی ظاہر کرکے بہاردی کا مظاہرہ کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف الزامات کی چھان بین ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیا ضرورت کہ عائشہ گلالئی کو کروڑوں روپے کے عوض عمران خان کے خلاف بات کرنے کے لئے تیار کروں ۔عمران خان کے بارے میں کیلی فورنیا کی عدالت سے بنی گالہ تک سب جانتے ہیں۔ امیرمقام نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو کروڑوں روپے دینے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں،الزام لگانے والوں کو ہرجانے کا نوٹس دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کیا میرے پاس پیسے بنانے کی مشین ہے جو50 کروڑ روپے دے کر عمران کیخلاف مہم چلاوں۔ سازشوں پر یقین نہیں رکھتا، سیدھی بات کرتا ہوں اور ڈٹ کر مقابلہ کرتاہوں۔ افسوس ہوا کہ پاکستان میں جھوٹ اور منافقت کی سیاست متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کب تک جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے سوال کیاکہ جوپی ٹی آئی سے باہر ہیں وہ سب چور ڈاکو ہیں اورجو لوگ عمران خان کے ساتھ ہوجائیں سب صاف ہوجاتے ہیں؟۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا قائد کہے تو کے پی حکومت کی ایک ہفتے چھٹی کرادوںلیکن اصل کام خود پی ٹی آئی کررہی ہے۔ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

 

شیئر: