ریاض.... سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے حج وعمرہ احکام کی وضاحت کیلئے 8زبانوں میں آن لائن” مناسک اکیڈمی“ جاری کردی۔ یہ فاصلاتی تعلیم کا آن لائن ممبر ہے۔ جو شخص بھی حج کے احکام و مسائل مستند دلائل کے ساتھ سیکھنا چاہتا ہو وہ آن لائن یہ سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ عربی، انگریزی، ترکی، انڈونیشی، ھوسا، سواحلی،اردو اور بنگالی زبانوں میں حج مناسک و مسائل بیان کئے گئے ہیں۔ مستقبل میں مزید زبانوں میں حج کے احکام کی تشریح و تعلیم کا بندوبست ہوگا۔