Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

راولپنڈی... پاک فوج نے یوم آزادی تقریبات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے کیچ مینا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کا ایک سہولت کار بھی پکڑا گیا۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد یوم آزادی پر بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے ۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دریں اثناءآپریشن خیبر 4 ل بھی کامیابی سے جاری ہے۔ وادی راجگال میں دہشت گردوں سے بڑا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور نے کلیئر کرائے گئے علاقے کا دورہ کیا۔

 

شیئر: