اسلام آباد.. تحریک انصاف کی سابق رہنما اوررکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دھمکیاں ملنے پر حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی۔ عائشہ گلالئی نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما اور کے پی کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے دھمکی دی ہے کہ عائشہ گلالئی کے والد کو وزیر قوم کے گرینڈ جرگے میں الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے۔ اگر وہ ثبوت نہ دے سکے تو قبائلی روایت کے مطابق ان کا گھر گرا دیا جائے گا اور انہیں علاقہ بدر کردیا جائے گا۔