Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیوں کا قاتل نوجوان گرفتار

جدہ۔۔۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اعلان کیا ہے کہ جدہ میں بلیوں کے قتل کے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا۔گرفتاری کی ہدایت گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے جاری کی تھی۔ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ ملز م کے ساتھ پوچھ گچھ جاری ہے۔ مقررہ قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر بلیوں کے قتل کی وڈیو وائرل ہوگئی تھی ۔ مقامی شہریوں نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

شیئر: