محایل عسیر۔۔۔۔بحر ابوسکینہ میں آل حذیفہ العوامر قبیلے کے نائب سربراہ شیخ محمد الحذیفی مغرب کی اذان دیتے ہوئے انتقال کرگئے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ شیخ الحذیفی ہمیشہ آرزو کیا کرتے تھے کہ کاش اللہ تعالیٰ انہیں اذان دیتے ہوئے موت دے۔کہتے ہیں کہ وہ خداترس اور نیک انسان تھے۔ یتیموں کی کفالت اور خاندانوں میں مصالحت کرانے کے لئے معروف تھے۔