Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلہ امتحان کا پرچہ آؤٹ نہیں ہوا ، تلگو یونیورسٹی

حیدرآباد- - - - - تلگو یونیورسٹی کے وائس چانسلرایس وی ستیہ نارائنا نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ امتحان میں کسی بھی قسم کے پیپر لیک ہونے کی تردید کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک طالب علم کی جانب سے نقل کی کوشش پر طلبہ کی جانب سے امتحانی مرکز میں ہنگامہ آرائی کی گئی ۔اس طالب علم پر امتحان تحریر کرنے پر2سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔انہوںنے واضح کیا کہ اس واقعہ کے بعد اس امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اندرون10 دن دوبارہ امتحان منعقد کیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ راجمندری،سری سیلم، ورنگل میں منعقدہ امتحان جوں کے توں رہے تاہم حیدرآباد میں پیش آئے واقعہ کے بعد اندرون ایک ہفتہ یا10 دن دوبارہ امتحانی پرچہ تیار کیا جائے گا۔

شیئر: