Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے نیمار کو کس لئے خریدا؟

پیرس ..... امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے پیرس کلب میں برازیل کے کھلاڑی نیمار کو خریدنے کیلئے 222ملین یورو خرچ کئے تاکہ عالمی رائے عامہ کو یہ باور کرایا جا سکے کہ قطر کی اقتصادی حالت انسدادی دہشتگردی کے علمبردار ممالک کے بائیکاٹ کے باوجود بہت اچھی ہے ۔ پیرس کلب کا مالک قطر بھی ہے ۔ برازیل کا کھلاڑی معاہدہ کئے ہوئے تھا اور اس میں ایک دفعہ یہ بھی شامل تھی کہ اگر اس نے مقررہ مدت مکمل ہونے سے قبل ٹیم کو چھوڑا تو 222ملین یورو دینا ہوں گے ۔

شیئر: