Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے فوجی مشقوں کا ڈھونگ شروع کر دیا

ریاض.... انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بحرین کی جانب سے سفارتی و اقتصادی بائیکاٹ کے اثرات کو دنیا اور اپنے عوام سے چھپانے کیلئے قطر نے فوجی مشقوں کا ڈھونگ رچنا شروع کر دیا۔قطر کے حکام خیر خواہوں کی نصیحتوں پر کان دھرنے کے بجائے ہر آنیوالے دن ایک نیا محاذ کھول دیتے ہیں ۔ قطری حکام نے مغربی اداروں، ایران اور ترکی کے ذریعے عرب ممالک کو زیر کرنے کی کوشش کی۔ اب انہوں نے فوجی مشقوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ان میں ترکی کے 214فوجی شریک ہیں ۔ قطر گزشتہ 2ماہ کے دوران 5مشترکہ مشقیں کر چکا ہے ۔

شیئر: