بیجنگ ....چینی ذرائع ابلاغ نے سکم کے علاقے ڈوکلم میں کشیدگی پر وزیراعظم مودی کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہندوستان کو چین کے ساتھ تباہ کن تنازع میں نہ گھسیٹیں۔ چین کے اخبار” گلوبل ٹائمز“نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم مودی کو پیپلز لبریشن آرمی کی قوت کا اندازہ ہونا چاہئے۔اگر جنگ ہوئی تو ہماری فوج سرحدی علاقے سے تمام ہندوستانی فوجیوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مودی حکومت اس معاملے پر جو سخت رویہ اپنا رہی ہے نہ تو وہ قانونی ہے اور نہ ہی اسکی کوئی بنیاد۔ وہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی اور ہند کے قومی وقار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔