Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتگالی ساحل پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، بچی ہلاک

  لزبن.... پرتگال میں ایک ساحل پر چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے ساحل پر آئے افراد کی تفریح خوف میں بدل گئی۔ طیارے کی زد میں آکر ایک 8 سالہ بچی اور ایک شخص ہلاک ہوگئے۔ لزبن سے 30 کلومیٹر جنوب میں واقع مشہور کاپریکا بیچ سن باتھ کےلئے مقبول ترین مقام ہے جہاں ہزاروں افراد آتے ہیں۔حکام کے مطابق طیارے کا بایاں پر معمولی طور پر ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث جہاز غیر ہموار ہو کر نیچے آنے لگا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ساحل پر گرتا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو کر سمندر کی طرف بھاگے۔اس سے قبل یہ کافی دیر تک فضا میں بے ہنگم طریقے سے نچلی پرواز کرتا رہا جس سے وہاں موجود افراد شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔بعد ازاں طیارے نے کریش لینڈنگ کی جس کی زد میں آکر بچی اور ایک شخص بری طرح زخمی ہوئے۔ بعدازاں بچی چل بسی۔ بچی اپنے والدین کے ساتھ وہاں موجود تھی جبکہ مذکورہ شخص ساحل پر سن باتھ لے رہا تھا۔جہاز میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے جنہیں پولیس نے فوراً حراست میں لے لیا۔اس موقع پر وہاں موجود افراد نے شور مچانا شروع کردیا اور پائلٹ کو گھیرنے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس پائلٹ اور جہاز میں سوار دوسرے شخص کو وہاں سے نکال کر لے گئی۔

شیئر: