Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی ایتھلیٹ محمد فاراح نے 10واں عالمی ٹائٹل جیت لیا

لندن:برطانوی ایتھلیٹ 34 سالہ محمد فاراح نے ایتھلیٹ چیمپیئن شپ میں مسلسل 10 واں عالمی ٹائٹل حاصل جیت لیا۔ وہ چیمپیئن شپ کے آخر میں 5 ہزار میٹر کے عالمی ڈبل میں بھی حصہ لیں گے۔برطانوی لیجنڈ محمد فاراح نے لندن اسٹیڈیم میں10 ہزارمیٹر کا عالمی ٹائٹل جیت کر مسلسل10واںعالمی اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے یہیں 2012ءمیں بھی اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔ محمد فاراح چیمپیئن شپ کے آخر میں 5000میٹر کے مسلسل عالمی ڈبل کیلئے بھی کوشاں رہیں گے۔اس دوڑ میں یوگنڈا کے چیتاگی نے دوسرے نمبر پرآکر چاندی جبکہ کینیا کے پال تنوئی نے تیسری پوزیشن لے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ 

شیئر: