Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خان ہو ں پیٹھ پر وار نہیں کرتی ،ریحام خان

  ہری پور... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتی ہوں عائشہ گلالئی سے کوئی رابطہ تھا نہ اب ہے۔ امیر مقام سے بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خان ہو ں پیٹھ پر وار نہیں کرتی ۔اگر اسکرپٹ لکھ رہی ہوتی تو اس قدر بے ضرر نہ ہوتا ۔اتوار کو ہری پور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف یا ان کی فیملی میں سے کسی نے نہیں کہا کہ کوئی کتاب لکھوں۔ میں وہ نہیں جسے کوئی اپنا ماوتھ پیس کے طور پر استعمال کرے۔ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی ۔ریحام خان نے کہا کہ2سال سے خاموش بیٹھی ہوں۔ ایک فلم بنانے کی کوشش کی اس میں روڑے اٹکائے گئے۔ ایک عورت کسی سپورٹ کے بغیر پاکستان میں بڑی خوشی سے رہ رہی ہے ۔ لوگ مجھ پر اعتماادکرتے ہیں۔ انہوں نے سب کو پہچان لیا ہے۔آپ جتنا پیسہ لگائیں۔ عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ ریحام نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ وزیراعظم نااہل ہوگئے۔ آپ کا راستہ صاف ہو گیا ۔اب تو میرا پیچھا چھوڑ دیں۔ اب کیا رکاوٹ ہے ۔ریحام خان نے کہا کہ ماضی میں مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ طلاق کے بعد بے عزتی کی گئی مگر اس پر خاموشی اختیار کر لی ۔انہوں نے کہا کہ کبھی اس شخص کیلئے بات نہیں کروں گی جس سے2 سال پہلے تعلق ختم ہوچکا ہے۔ 
 

 

شیئر: