Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف عوامی وزیر اعظم ہیں،سعد رفیق

لاہور...وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمن جو مرضی کر لیں پاکستان آگے بڑھتا رہے گا ۔(ن) لیگ کی شدید خواہش ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے مقابلے پر رہے ۔ عمران خان خود اپنی سیاست کا ستیا ناس کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ٹی وی انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ان کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔2018ءمیں عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر جس پلیٹ فارم پر چاہے مقابلہ کر لے۔ انہیں باتوں سے نہیں بلکہ اعدادوشمار اور حقائق سے لا جواب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی داستانیں عام ہیں ۔تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرے سے کچھ نہیں کیا گیا ۔ اس مدت میں ایک بھی میگا پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا ۔ پی ٹی آئی ملک میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے ۔ آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا بھی ان کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف بدھ کو لاہور پہنچیں گے ۔ ان کے استقبال کےلئے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوامی وزیراعظم نواز شریف ہیں۔ عوام ووٹ دیکر وزیر اعظم بناتے ہیں انہیں باہر نکال دیا جاتا ہے۔ کبھی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ عوامی فیصلوں کو سازشوں سے نہیں بدلا جاسکتا سازشیں،دھرنے،الزام اور فیصلے نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے ۔ عوام کے ووٹوں کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی۔

 

شیئر: