سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال
وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو نو منتخب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/January/36566/2025/thumbnail_whatsapp-banner_215.jpg)