Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: حادثات کے وقت تماشائی بننے والے 25ڈرائیوروں کے خلاف جرمانے

دبئی: دبئی پولیس نے ٹریفک حادثات کے وقت تماشائی بننے والے 25ڈرائیوروں کے خلاف جرمانہ عائد کیا ہے۔ نئے ٹریفک قوانین کے مطابق حادثات کے وقت تماشائی بننا اور ٹریفک کی روانی کو معطل کرنا خلاف ورز ی ہے۔ دبئی پولیس کے تحت محکمہ ٹریفک کے نائب سربراہ جنرل محمد سیف الزفین نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران حادثات کے وقت تماشائی بننے کے لئے اپنی گاڑی کی رفتار سست کرنے یا سڑک کے کنارے کھڑی کرنے یا ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: