ریاض ....سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) 14ستمبر 2017ءسے ماریشس کےلئے براہ راست پروازیں شروع کریگی۔ یہ السعودیہ کا 60واں بین الاقوامی اسٹیشن ہوگا۔ امسال السعودیہ پاکستانی شہر ملتان اور سوڈانی شہر پورٹ سوڈان کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرچکی ہے۔ ماریشس کا نمبر تیسرا ہے۔ ماریشس کےلئے پہلی براہ راست پرواز14ستمبر کو ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔ ریاض سے ماریشس کی پرواز کا دورانیہ 9گھنٹے اورجدہ سے 7گھنٹے 20منٹ ہوگا۔