کانپور ------یہاں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی جس میں 3افرادجل کر ہلاک ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایک مجنون قسم کے شخص نے یہ آگ لگائی تھی اس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سندیپ سنگھ ایک لڑکی سے دوستی کرنا چاہتا تھا۔ لڑکی نے جب اسے ڈانٹا اور سختی سے منع کیا تو اس نے لڑکیوں کے ہاسٹل میں کھڑی اس کی اسکوٹی میں آگ لگادی جس سے آگ پھیل کر ہاسٹل کے کمروں تک پہنچ گئی۔ پولیس سندیپ کو گرفتار کرکے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔