ریاض .... مصر میں متعین سعودی سفیر احمد قطان اور مصری وزیر بجلی و توانائی ڈاکٹر محمد شاکر کی موجودگی میں مصری بجلی کمپنی اور سعودی بجلی کمپنی ”اکوا پاور“ نے شمسی توانائی کے منصوبوں سے بجلی خریدنے کے 3معاہدے کرلئے۔ اکوا پاور کی جانب سے محمد ابو نیان اور مصری بجلی کمپنی کی جانب سے اس کے سربراہ نے معاہدوں پر دستخط کئے۔