Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹائی کے بعد چور بھی مدد کو چلانے لگا

ماسکو۔۔۔جنوب مشرقی روس کے شہر میں ایک چور کی کمبختی اس وقت آئی جب اس نے ایک خاتون کا پرس اڑا لیا تاہم اس دلیرخاتون نے اسے بروقت پکڑلیا ۔ گھونسے مارے ، طمانچوں کی بارش کردی اور زمین پر گراکر اس کی خوب پٹائی کی۔ چور بھی ’’بچاؤبچاؤ‘‘کی آوازیں لگاتا رہا لیکن کوئی بھی اس کی مدد کیلئے نہیں آیا۔اس نے ہر آنے جانے والے سے مدد طلب کی لیکن ہر ایک نے ہی اسے نظر انداز کیا۔ خاتون نے اسے خوب لاتیں ماریں جس سے وہ شدیدتکلیف سے کراہنے لگا۔ ایک راہگیر نے اس سارے واقعہ کی اپنے موبائل فون سے وڈیو تیار کی تاہم اس نے معاملے میں کوئی مداخلت کی کوشش نہیں کی کیونکہ وہ خود بھی چاہتا تھا کہ چور کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ وہ کسی کو پریشان نہ کرسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ چور نے جیسے ہی خاتون کا موبائل فون چرانے کی کوشش کی ویسے ہی اس نے اسے پکڑا۔

شیئر: