Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ڈیڈ پول 2“ کا پوسٹر جاری

 
ایکس مین سیریز کی 12ویںفلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی
ہالی وڈ کی نئی فلم ”ڈیڈ پول 2“ میں سپر ہیرو کے مخالف کا کردار ادا کرنے والے اداکار ریان ریونلڈس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے ۔خیال رہے کہ یہ فلم 2016ءمیں آنے والی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم’ ’ڈیڈ پول“ کا سیکوئل ہے اور ریان ریونلڈس اس میں ہیرو کے خلاف کردار میں نظر آئیں گے۔”ڈیڈ پول 2“ ایکس مین سیریز کی 12ویںفلم ہے جسے آئندہ برس جون میں ریلیز کیا جائے گا۔اس کی ہدایات ڈیوڈ لیچ نے دی ہیں۔ ریان ریونلڈس نے ڈیڈپول 2 میں اپنے کردار کی جھلک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب کے پاس ایک مسلح بد مزاج چچا ہوتا ہے۔ریان ریونلڈس نے فلم کے مناظر کی 2 تصاویر ٹویٹ کیں۔ خیال رہے کہ ڈیڈ پول کو فروری 2016ءمیں ریلیز کیا گیا تھا جس نے تھوڑے ہی عرصے میں 78 کروڑ ڈالر سے زیادہ کابزنس کیا تھا۔ 
 
 
 
 

شیئر: