Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 175ٹریلین کیوبک فٹ گیس ذخائر

اسلام آباد... پاکستان میں گیس ذخائر کا اندازہ175ٹریلین کیوبک فٹ لگایا گیا ہے۔ ان ذخائر سے پاکستان اگلے 50سال تک توانائی ضروریات پورا کر سکتا ہے۔ پاکستان میں گیس کے ذخائر کاندازہ امریکی ادارہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے غیر سرکاری ادارے نے لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 27ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس کے ذخائر ہیں ۔ ٹائٹ گیس کے ذخائر 35ٹریلین کیوبک فٹ ۔ کم حرارت والی گیس کے ذخائر8ٹریلین کیوبک فٹ جبکہ شیلے گیس کے ذخائر 105ٹریلین کیوبک فٹ موجو د ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سالانہ 8سے10ارب کیوبک فٹ گیس کی ضرورت ہے۔ مقامی سطح پر 6ارب کیوبک فٹ گیس پیدا ہوتی ہے ۔ کوئلے کے ذخائر اس کے علاوہ ہیں۔ حکومت ملک کے اندر گیس ذخائر دریافت کرنے اور موجود ذخائر قابل استعمال بنانے کے بجائے سالانہ15ارب ڈالر کے آئل درآمد کرتی ہے جس سے مہنگائی اور افراط زر کا مسئلہ پید اہوتا ہے۔

 

شیئر: