سعودی وزیر حج سے سفیر ہند کی ملاقات
ریاض .... سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن سے مملکت میں متعین ہندوستانی سفیر احمد جاوید نے ملاقات کی ۔ انہوں نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً ہندوستانی عازمین حج کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ انہوں نے تحائف کا بھی تبادلہ کیا۔