جدہ .... مبصرین اور تجزیہ نگاروں نے واضح کیا ہے کہ قطر نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوںکو الجزیرہ چینل کا پلیٹ فارم مہیا کرکے عالمی لاﺅڈ اسپیکر پیش کردیا ہے۔ انتہا پسند اوردہشتگرد الجزیرہ چینل کے ذریعے انتہا پسندانہ افکار ناظرین کو پیش کررہے ہیں اور پورے خطے میں عدم استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے توجہ دلائی کہ قطری حکام 2ماہ سے دھوکہ دہی ، آنا کانی اور جعلسازی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اصل مسئلے پر پردہ ڈالے کیلئے ایسے مسائل اٹھا رہے ہیں جنہیں اٹھانے سے قبل انہیں شرم محسوس کرنی چاہئے۔ حج کو سیاست کا اکھاڑہ بنانے اور حج انتظامات کو بین االاقوامی ادارے کے حوالے کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے رابطے حیرت ناک اور شرمناک ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ قطری حکام جس ادارے یا ملک یا شخصیت یا تنظیم کا رخ کررہے ہیں بالاخرانہیں وہاں سے مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی او گئے وہاں مایوسی ہوئی۔ شہری ہوابازی کے عالمی ادارے میں شکایت کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب کھیل کو سیاسی اغراض کیلئے استعمال کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔ گریہ وزاری اور ماتم کرکے عالمی رائے عامہ کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے چکر میں بھی پڑے ہوئے ہیں۔ ماہرین اقتصاد نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار 4عرب ممالک کے اقدامات ڈبلیو ٹی او کے معاہدوں کے منافی نہیں۔ دریں اثناءتازہ ترین عالمی جائزہ نگارو ںنے کہا ہے کہ الجزیرہ چینل نفرت او ر عداوت کی آ گ بھڑکا رہا ہے اور قطری حکام فکری انحراف کاشکار ہیں۔