جدہ ....جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے منگل کو ایک سعودی طیارے میں لگنے والی آگ کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس سے 2افراد جھلس گئے۔ جدہ سے خرطوم جانے والی پرواز نمبر 3453 میں روانگی کے عین وقت پر طیارے کے اندرغذائی اشیاءگرم کرنے والے حصے سے دھواں اٹھ رہا تھا۔مسافروں کی سلامتی کی خاطر پرواز فوراً ہی منسوخ کردی گئی اور 251مسافروں کو اتار کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر متبادل طیارے کا بندوبست کرکے مسافروں کو خرطوم روانہ کردیا گیا۔