Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف آج بھی وزیراعظم ہیں،امیر مقام

  پشاور.. خیبر پختونخوا ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی نواز شریف کے ساتھ لاہور جا رہے ہیں ۔پشاور میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام آج بھی وزیراعظم نواز شریف کو مانتے ہیں۔ یہ صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام کا فیصلہ ہے۔ہمارا مرنا جینا نواز شریف کے ساتھ ہے۔عمران کو دکھائیں گے کہ کے پی کے عوام کس کے ساتھ ہیں۔ ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کی طرح کے پی حکومت کی مشینری نہیں ۔ سیکیورٹی کے خدشات تو چلتے رہیں گے۔ اپوزیشن جو بھی کہتی رہے، ہم اپوزیشن کے پابند نہیں۔امیر مقام نے کہا کہ کل بھی نواز شریف لیڈر تھا اور آج بھی ہے،آئندہ بھی رہے گا ۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب خیبرپختونخوا سے عوام کا سمندر لاہور جارہا ہے،آو عوام کا سمندر دیکھو۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو نواز شریف کا گھر آنا پسند نہیں۔اس سے قبل اسلام آباد ریلی میں شرکت کے لئے کارکنان نے بڑی تعداد صوابی انٹر چینج پر جمع ہوئی ۔7 بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

 

شیئر: