Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض کے انٹر کے نتائج

طالبات سبقت لے گئیں، 16طلباءو طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا
ریاض (جاوید اقبال)فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے انٹر کے امتحانی نتائج کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کے نتائج نمایاں رہے ۔ 497 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ90.94فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کرکے طلباءپر سبقت حاصل کرلی۔ مجموعی طور پر 16طلباءو طالبات نے اے ون گریڈ اور 42نے اے گریڈ حاصل کئے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد 384رہی جبکہ مجموعی نتیجہ 77.26فیصد رہا۔ رمان نے 958نمبر حاصل کرکے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عمارہ فیاض 925نمبر لیکر طالبات میں دوسرے جبکہ زائرہ تحسین 921نمبر لیکر طالبات میں تیسرے نمبر پر رہیں۔طلباءمیں سید ظہیر اصغر نقوی 952نمبر کے ساتھ پہلے، بلال نفیس 941 نمبر لیکر دوسرے اور محمد اشرف مومن 940نمبر کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی اور اسکول کے لنک افسر عبدالشکور شیخ اور اسکول کے پرنسپل پروفیسر طاہر رضا عابد نے اس شاندار کامیابی پرکامیاب ہونے والے طلباءاور طالبات اور انکے والدین و اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ان کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔

شیئر: