اسلام آباد... وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی نا اہلی کے لئے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے اقامہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں۔خواجہ آصف سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کرتے رہے۔