حیدرآباد ------یہاں کام کے دوران اتفاقی طورپر ہاتھ اور پائوں سے معذور افراد کیلئے آدتیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے پیپلز پلازہ سے’’ انفنٹی رائیڈ ‘‘کا اہتمام کیاگیا ۔آندھراپردیش کے داخلہ سیکریٹری کے دُرگا پرساد نے جھنڈی دکھا کر اس سائیکل یاترا کا آغاز کیا ۔کئی ریاستوں کے پیرااتھلیٹس سمیت بی ایس ایف،سی آر پی ایف ،سی آئی ایس ایف کے پیرا اتھلیٹس اور اہم کھلاڑیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔یہ یاترااس ماہ کی 15تاریخ کو آندھراپردیش کے تروپتی پہنچے گی۔آندھراپردیش سی آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل مادی ریڈی پرتاب ، تلگو فلموں کی اداکارہ منچو لکشمی اور دوسروں نے بھی اس یاترا میں شرکت کرتے ہوئے شرکاء کا حوصلہ بڑھایا۔