نامور بالی وڈ اسٹار انیل کپور گھٹنے کی تکلیف برسائٹس میں مبتلا ہیں اور آرام نہ کرنے کی صورت میں وہ ہمیشہ کیلئے معذور ہوسکتے ہیں۔ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ برسائٹس ایسی بیماری ہے کہ اس کی وجہ سے بعض مریضوں کو اپنے گھٹنے سے محروم بھی ہونا پڑا ہے۔ اس بیماری میں گھٹنوں کے جوڑوں میں ورم اور شدید درد محسوس ہوتا ہے اگر اس بیماری کا مکمل علاج نہ کیا جائے تو گھٹنہ ہمیشہ کیلئے متاثر ہوجاتا ہے اور بعض اوقات انسان معذور بھی ہوجاتا ہے۔ انیل کپور کو ان کے ڈاکٹر نے علاج کے ساتھ 6 ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں سختی سے کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ڈاکٹر کا مشورہ نہیں مانا تو وہ ہمیشہ کے لئے معذور ہوسکتے ہیں۔اس لئے انیل کپور نے مکمل آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔