Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کی مہلت 10 دن کے بعد ختم

’50 فیصد رعایت کی سہولت صرف ان جرمانوں پر ہے جو 18 اپریل 2024 سے پہلے کے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج سے ٹھیک 10 دن کے بعد ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کی مہلت ختم ہوجائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’18 اپریل کے بعد پرانے جرمانوں کی رقم رعایت سے پہلے جیسی ہوجائے گی جس کے بعد کسی کو رعایت نہیں ملے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جن کے ذمے پرانے جرمانے واجب الادا ہیں وہ 50 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یکمشت یا قسط وار ادائیگی کریں‘۔
واضح رہے کہ 50 فیصد رعایت کی سہولت صرف ان جرمانوں پر ہے جو 18 اپریل 2024 سے پہلے کے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد کی رعایت کی مہلت 18 اپریل 2025 تک بڑھا دی گئی تھی۔

شیئر: