Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا قافلہ گجرات پہنچ گیا

جہلم... سابق وزیراعظم نواز شریف کاقافلہ  جمعہ کو گجرات پہنچ گیا ۔جہلم سے روانگی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ جگہ جگہ قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سرائے عالمگیر پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نواز شریف کا بھرپور انداز میں استقبال کیا۔ ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔بکروں کا صدقہ دیا گیا تاہم سابق وزیر اعظم کا قافلہ سرائے عالمگیر میں قیام کے بجائے کھاریاں پہنچا لیکن وہاں بھی رکے بغیر روانہ ہوگیا۔بعدازاں سابق وزیراعظم نے لالہ موسیٰ میں مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ اٹھاکر بتائیں عوامی عدالت کا فیصلہ کیا ہے؟ عدالت کا فیصلہ غلط ہے یا ٹھیک؟ مجھے نکالنے کے فیصلے پر آپ نے اتفاق کیا ہے یا نہیں۔انہوں مزید کہا کہ اصل فیصلہ عوام کی عدالت نے کرنا ہے۔نوازشریف گجرات میں مختصر قیام اور خطاب کے بعد گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے، جہاں وہ آج رات قیام کریں گے۔دوسری جانب لاہور میں نوازشریف کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے ملتان، ساہیوال اوروہاڑی سے پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی لاہور طلب کرلیاگیا ۔

 

شیئر: