Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈنمارک میں 20 ٹن آلودہ انڈے فروخت

ڈنما رک- - - - ڈنمارک میں فوڈ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کیڑا مارنے والی ایک زہریلی دوا سے آلودہ 20 ٹن انڈے فروخت کیے گئے ہیں۔ڈنمارک کی ویٹنری اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابلے اور چھلے ہوئے انڈے کیفیٹیریاز، کیفے اور کیٹرنگ فرموں کو فروخت کیے گئے۔خیال رہے کہ فوڈ چینز میں فپرونل نامی کیمیائی مواد کی انڈوں میں موجودگی کا یہ تازہ واقع ڈنمارک میں پیش آیا ہے۔خوراک میں فپرونل نامی کیمیائی مواد کی زیادہ مقدار میں آلودگی سے انسانی گردوں، جگر اور تھائیرائیڈ غدود متاثر ہو سکتے ہیں۔گو کہ ڈنمارک محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ ان آلودہ انڈوں کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔ڈنمارک اب تک یورپ کا وہ دسواں ملک ہے جہاں خوارک میں آلودگی کاا سکینڈل سامنے آیا ہے۔متاثرہ انڈوں کی اکثریت نیدر لینڈ سے ہے تاہم یہ جرمنی اور بیلجیئم میں بھی پائے گئے ہیں۔رومانیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک گودام میں مائع انڈوں کی زردیوں میں زہریلا کیمیائی مواد فپرونل کی موجودگی کا پتہ چلا۔دوسری جانب ڈنمارک میں حکام نے ایک کارروائی کرکے دو مینجروں کو حراست میں لیا گیاہے۔

شیئر: