Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں 2فوجیں قبول نہیں، مقتدیٰ الصدر

جدہ .... عراق کے معروف مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدر نے واضح کیا ہے کہ انہیں عراق میں 2فوجیں قبول نہیں۔ الحشد الشعبی کے جنگجوﺅں کو عراقی فوج کا حصہ بننا پڑیگا۔ انہوں نے الشرق الاوسط کو انٹرویو میں کہا کہ ریاست کے دائرے سے خارج الحشد الشعبی کا وجود بہت سارے مسائل پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی جماعت اور عمار الحکیم کے قومی محاذ کےساتھ آئندہ انتخابات میں اتحاد بعید از امکان نہیں۔ کردستان کی علیحدگی کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

شیئر: