Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ سے امرتسر جانیوالی ٹرین میں بم ---؟

لکھنؤ--------کولکتہ سے امرتسر جا رہی اکال تخت ایکسپریس کے بیت الخلا میں بم ملنے سے ٹرین میں افراتفری مچ گئی۔ بم کو ناکارہ کرنے والے دستے نے بم کو ناکارہ کردیا جس سے ایک بڑی سازش کو ناکام کر دیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ریلوے) سومتر یادو نے کل یہاں بتایا کہ کولکتہ سے امرتسر جا رہی ٹرین نمبر 12317 اکال تخت ایکسپریس رات وارانسی سے لکھنؤ کیلئے روانہ ہوئی۔آدھی رات کے بعد ٹرین جب سلطان پور سے لکھنؤ کی طرف گامزن تھی تو اے سی کوچ بی -3 میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بیت الخلا میں رکھے ایک پلاسٹک بیگ کی اطلاع ٹرین کے سیکیورٹی کو دی۔ ٹرین کو امیٹھی کے اکبرگنج اسٹیشن پر روک کر تمام مسافروں کو نیچے اتارا گیا۔ لکھنؤ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور تلاشی کے دوران بیت الخلا میں رکھے بم کو ناکارہ بنایا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ بم ملنے کی وجہ سے ٹرین تقریباً6 گھنٹے اکبرگنج اسٹیشن پر کھڑی رہی۔

شیئر: