منیشا کوئرالہ بچی کوگود لیں گی
بالی وڈ کی ناموراداکارہ منیشا کوئرالہ بہت جلد ننھی مہمان کو گود لیں گی ۔ ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 90 ءکی دہائی میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو گرویدہ کیاتھا۔ فلموں میں بے تحاشا کامیابی سمیٹنے والی منیشا کی نجی زندگی مشکلات اور مصیبتوں سے بھری پڑی ہے۔منیشا 2010ءمیں نیپالی بزنس مین سمراٹ دہل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم 2سال بعد ہی شوہر کے ساتھ اختلافات کے باعث ان کی شادی شدہ زندگی کا خاتمہ ہوگیا اوراسی سال وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا علاج جاری رکھا۔ منیشا آج نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ انہوں نے فلم ”ڈیئر مایا“ کے ذریعے بالی وڈ میں واپسی بھی کی ہے ۔ اب انہوں نے زندگی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں تقریباً تمام کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔انہوں نے بچی گود لینے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر میں میری زندگی میں ایک ننھی سی بچی کا اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد میری ادھوری زندگی مکمل ہوجائے گی۔ میں اس وقت کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔
منیشا کوئرالہ ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں وہ سنجے دت کی والدہ نرگس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ رنبیر کپور، سونم کپور اور پاریش راول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ سنی لیون نے بھی ایک یتیم بچی گود لی ہے۔