Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی مساجد کو مشکوک پاﺅڈر اور نفرت آمیز خطو ط کی تحقیقات

لندن .... برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے برطانیہ میں مختلف مساجد کو نفرت آمیز خطوط او رمشکوک سفید پاﺅڈر بھیجنے کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ۔جنوبی یارکشائر اور حتی کہ امریکہ تک میں مساجد کو مشکوک پاﺅڈر بھیجا گیا ہے جبکہ پاکستان کے خلاف نفرت آمیزڈاک بھیجی گئی ہے۔ اخبار ڈیلی میل کے مطابق جولائی میں لندن کی 3مساجد اوردیگر مقامات کو ہاتھ سے تحریر خطوط بھیجے گئے۔ ان خطوط پر شیفلڈ کے ڈاک خانے کی مہر ہے جسکے نتیجے میں انسداد دہشتگردی کے یونٹ کو یقین ہے کہ یہ تمام خطوط یارکشائر کے آس پاس سے پوسٹ کئے گئے ہیں۔اس سال امریکہ کی 4مساجد کو بھی نفرت آمیز خطوط بھیجے گئے جبکہ جولائی 2016ءمیں 3برطانوی مساجد کو ایسے خطوط ارسال کئے گئے۔ ان تمام خطوط پر دستخط ایک جیسے ہیں۔ ان سارے خطوط میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ حکام کا کہناہے کہ اس سے قبل سابق رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو بھی اسی طرح کا ایک پیکٹ موصول ہوا تھا اور یہ سارے واقعات ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔ عبادتگاہو ںمیں اشتعال انگیز کارٹون بھی بھیجے گئے تھے۔

شیئر: