پنسلوانیہ ..... امریکہ کی پنسلوانیہ یونیورسٹی نے ایک سعودی طالبعلم لبید المانی کو ”کمانڈر اسٹوڈنٹ“ کا اعزاز عطا کیا۔ سعودی طالب علم مالیات اور ریاضیات میں بی کام کئے ہوئے ہے اور اس نے ریاضیات میں مختلف کورس کرکے یونیورسٹی میں اپنی صلاحیت کی دھوم مچا دی۔ سعودی نوجوان بینکنگ کے شعبے میں حصہ لینا چاہتا ہے اور آئندہ مالیاتی انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کا ارادہ رکھتا ہے۔