Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں 14نئے منصوبے

مکہ مکرمہ .....سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے امسال منیٰ، مزدلفہ اور جبل رحمت پر حجاج کرام کیلئے 14نئے منصوبے نافذ کئے ہیں۔ پل بنائے گئے ہیں۔ راستے ہموار کئے گئے ہیں او رگزشتہ برس کے مقابلے میں امسال پانی کی مقدار میں 21فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سیلاب کے پانی کی نکاسی کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔ متعدد پل تعمیر کئے گئے ہیں تاکہ پیدل حج کرنے والوں اور بسوں سے سفر کرنے والوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراﺅ نہ ہو۔ نئے طہارت خانے بھی بنائے گئے ہیں۔

شیئر: