ریاض .... وزارت تعلیم فنڈسعودی جامعات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے مختلف مقامات پر موجود اپنے پلاٹس پر ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس نیز تجارتی مراکز قائم کریگا۔ تعلیم فنڈ گزشتہ دنوں 4 جامعات کے تحت ہوٹل قائم کرچکا ہے او ریہ منصوبہ کامیاب ثابت ہوا۔ تعلیم فنڈ نے اس منصوبے کو توسیع دینے کی تجاویز پر غوروخوض شروع کردیا ہے۔ اب تک حائل، جازان ، باحہ اور تبوک یونیورسٹیاں 2.2ارب ریال کی لاگت سے 500منصوبے روبعمل لاچکی ہیں۔