جونپور۔۔۔۔اترپردیش میں جونپور کے برسٹھی علاقے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ میں ایک عورت اور اس کی 3بیٹیوں کی جھلس کر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات ساڑھے 12بجے داؤد پور گاؤں کے رہنے والے گلاب کے گھر میں ہائی وولٹیج سے بجلی کے شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔ پڑوسیوں کے موقع پر پہنچنے تک آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں سورہی کسم، اس کی بیٹی انجلی ، انشیکااور ایوشی کی جھلس کر موت ہوگئی۔ جائے وقوعہ سے پولیس نے چاروں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔