Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے تعلقات مضبوط ہونگے ،اعزاز چوہدری

واشنگٹن... امریکہ میں پاکستا نی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہم ہیں توقع ہے دونوں ممالک کے مابین طویل عرصہ سے جاری شراکت داری آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔ سفارتخانے کا دورہ کرنے والے پاکستانی طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خارجہ پالیسی کے اہم امور،پاک ،امریکہ تعلقات اور خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے عوام کی دیرینہ اور بنیادی خواہش ہے کہ خطے میں امن واستحکام اورعالمی سطح پر اقتصادی ترقی ہو۔ یہ اہداف صرف تعلیم کے ذریعے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین 70 برسوں پر محیط تعاون کا دائرہ کار تجارت سے لے کر تعلیم تک رہا ہے جو دونوں ممالک کے مابین طویل شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد اور یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی ۔

 

شیئر: